24.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومضلعی خبریںشمس نوید چیمہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سلطان محمود...

شمس نوید چیمہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سلطان محمود وڑائچ

- Advertisement -

سرگودھا۔ 04 مئی (اے پی پی):اولاد قدرت کا انمول تحفہ ہے انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اُنکے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ان خیات کا اظہار این او وی ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا و شاہ پور جیل اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے سابق صدر تحصیل بار سرگودھا امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 77 چوہدری شمس نوید چیمہ ایڈووکیٹ کے بیٹے سابق ایم این اے چوہدری جاوید اقبال چیمہ مرحوم کے بھتیجے اور نیشنل ڈائریکٹر الخدمت فاونڈیشن پاکستان چوہدری عامر محمود چیمہ کے بھتیجے حسن نوید چیمہ کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں کہا کہ اولاد قدرت کا انمول تحفہ ہے اُنکا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ اوورسیز چوہدری سلطان محمود وڑائچ نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں اُنکے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے حسن نوید چیمہ مرحوم کے درجات کی بلند اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592167

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں