شمیریوں کا حق خودارادیت کا مطالبہ ا قوامِ متحدہ کے منشور کے عین مطابق ہے ،سید علی گیلانی

110

سرےنگر ۔18 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گےلانی نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا پیدائشی حق ہے اور کشمیریوں کا یہ مطالبہ اقوامِ متحدہ کے منشور کے عین مطابق ہے جسے طاقت کے بل پر کچلا نہیں جاسکتا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری اےک بیان میں بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر میں فوجی طاقت کے بے تحاشا استعمال، انتقامی کارروائیوں اور تشدد کی سیاست سے بازرہے۔