37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںشنگھائی انٹرنیشنل کارپٹ ایگزبیشن میں شرکت کے لئے یکم مئی تک درخواستیں...

شنگھائی انٹرنیشنل کارپٹ ایگزبیشن میں شرکت کے لئے یکم مئی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ شنگھائی انٹرنیشنل کارپٹ ایگزبیشن ‘‘میں شرکت کے لئےیکم مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش چین میں 25جون سے 29جون تک جاری رہے گی جس میں کارپٹ کی صنعت سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589450

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں