شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر راولپنڈی، اسلام آباد میں تمام سرکاری ہسپتال اور مراکز صحت کھلے رہیں گے، وزارت قومی صحت

194

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر سرکاری تعطیلات کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں تمام سرکاری ہسپتال اور مراکز صحت کھلے رہیں گے۔

وفاقی وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر اعلان کردہ سرکاری تعطیلات کے دوران وفاق کے زیرِ انتظام راولپنڈی، اسلام آباد کے تمام ہسپتال، پبلک ہیلتھ فیسیلیٹیز کھلی رہیں گی۔

اس سلسلہ میں وفاقی وزارتِ قومی صحت کی جانب سے وفاق کے زیرِ انتظام ہسپتالوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ پمز ہسپتال، پولی کلینک ہسپتال، نرم ہسپتال، فیڈرل جنرل ہسپتال ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور راولپنڈی ٹی بی ہسپتال کے سربراہان کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔