اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شمولیت سے قومی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت تنظیم کے رکن ممالک میں پاکستان کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔ وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے اتوار کو”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کا رکن بننے سے پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بھی موثر طور پر نمٹ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کے ایک چوتھائی کے برابر ہے اور رکن ممالک دنیا سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں