شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت تنازعات کے حل میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ ۔ 12 جون (اے پی پی) چین نے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت تنازعات کے حل میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یائی نے چینی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات موجود ہیں تاہم اب جبکہ دونوں ممالک گذشتہ سال شنگھائی …

بیجنگ ۔ 12 جون (اے پی پی) چین نے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت تنازعات کے حل میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یائی نے چینی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات موجود ہیں تاہم اب جبکہ دونوں ممالک گذشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن بن چکے ہیں ، ہم اس تنظیم کی صورت میں انہیں باہم تعلقات کی بہتری کے لئے بہتر پلیٹ فارم اور مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات کا عزم کیا ہے