نمائندہ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کی کال کی پرزور مذمت کرتے ہیں، 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دینا شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہےاور یہ ملک دشمنی کےمترادف ہے ۔
برجیس طاہر نے کہا کہ اس سے قبل بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر تحریک انصاف نے خوب گندھ ڈالا جبکہ وہ پاکستانی عوام کے لیے گوادر میں بڑی سرمایہ کاری لے کر ا رہے تھے،اب جس وقت پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک کی نظریں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پرمرکوز ہیں ،اگر دیکھا جائے تو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ملک وقوم کے لئے اچھے مستقبل کی نوید ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری آے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام اور سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے مگر ایسے اہم مواقع پر ہم ہرقسم کے احتجاج کی پرزورمذمت کرتے ہیں،اورمطالبہ کرتے ہیں کہ تحریک انصاف احتجاج کے لئے کوئی اوردن مختص کرلے تاکہ پاکستان اپنے مہمانوں اور ہمسائیہ ممالک کواچھاپیغام دے سکے،وہ مرکری سیکرٹری ایٹ سانگلہ ہل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
اس موقع پر مقامی انجمن تاجران، دکانداران ،ریڑھی بان،سانگلہ ہل،شاہکوٹ،وادبرٹن اور حلقہ بھر سے آئے ہوئے ورکروں کارکنوں اور شہریوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔