اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس (کل) سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہو رہاہے ، صدر مملکت ممنون حسین سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق صدر مملکت عالمی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مکمل رکنیت کے لئے عمل کا آغاز جولائی 2015ءمیں ہوا۔ 2010ءمیں پاکستان نے ایس …
شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس کل شقند میں شروع ہو گا، صدر مملکت ممنون حسین سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس (کل) سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہو رہاہے ، صدر مملکت ممنون حسین سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق صدر مملکت عالمی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مکمل رکنیت کے لئے عمل کا آغاز جولائی 2015ءمیں ہوا۔ 2010ءمیں پاکستان نے ایس سی او کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی۔ پاکستان کی مکمل رکنیت کے لئے تاشقند میں ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، پاکستان 2005ءسے تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان 2010ءمیں ایس سی او کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دینے والا پہلا ملک ہے۔








