بیجنگ ۔22اگست (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تیان جن میں ہوگا۔شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ چین صدر شی جن پنگ اجلاس کی صدارت کریں گے اور 25ویں "کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ" کے اجلاس کے ساتھ ساتھ "ایس سی او پلس" اجلاس میں بھی خطاب کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ …
شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس31 اگست کو چین کے شہر تیان جن میں شروع ہوگا

مزید خبریں
بیجنگ ۔22اگست (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تیان جن میں ہوگا۔شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ چین صدر شی جن پنگ اجلاس کی صدارت کریں گے اور 25ویں "کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ” کے اجلاس کے ساتھ ساتھ "ایس سی او پلس” اجلاس میں بھی خطاب کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چین کے صدر شریک رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت دیں گے اور دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔








