تیانجن ۔1ستمبر (اے پی پی):چین نے کہاکہ وہ اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر بلاک کی بنیاد پر محاذ آرائی، دباؤ کی سیاست اور سرد جنگ کی ذہنیت کی مخالفت کرتا ہے۔ تاس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عالمی نظام کو اقوام متحدہ کے اصولوں پر استوار رکھنے اور آزاد تجارت کے فروغ کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہم انصاف، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کی درست تفہیم، اور عالمی سطح پر خوف و دھمکی کی سیاست کے خاتمے کے حامی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو باہمی احترام، برابری، اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا میں جغرافیائی کشیدگیاں اور تجارتی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں۔ چین کا مؤقف عالمی سطح پر کثیرالجہتی اور شفافیت پر مبنی تعاون کی طرف ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے