اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئےبیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو منگل کواسلام آباد پہنچ گئے۔نورخان ائیربیس پروفاقی وزیرقانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیرتارڑ اوردیگراعلی سول وفوجی حکام نے ا ن کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔ اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیاگیا۔بیلاروس کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے ۔
واضح رہے کہ شریک ممالک کے مندوبین میں پہلے ہی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ کانفرنس میں شرکت کےلئے آنے والے معززین کے استقبال کے لئے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں کی سجاوٹ اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا ہے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔