بیجنگ ۔ 30 نومبر (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں سے چین کے مسلمان آبادی والے علاقے سین کیانگ میں شروع ہو گئیں۔ان 6 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا بتایا گیا ہے۔ اس بارے میں روس کے مرکزی علاقے کے ڈپٹی فوجی کمانڈر یراسلاف راشوپکین نے کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقوں میں انجام دی جا رہی ہیں جن کا مقصد جنگی فنون میں مکمل مہارت حاصل کرنا ہے اور فوجیوں کی کارکردگی اور ان کی تربیتی سطح کا اندازہ لگانا ہے۔