بیجنگ ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) شنگھائی سٹیل ریبار کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ چین میں موسم سرما کی آمد کے پیش نظر سموگ سے بچاﺅ کے اقدامات کے تحت سٹیل سازی کی سرگرمیوں میں کمی لانا ہے۔ شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں آئندہ سال جنوری کے لئے سٹیل ریبار کی سپلائی 2.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 4,106 یوان (593.96ڈالر ) فی ٹن طے پائی۔ ڈیلیان کموڈیٹی ایکسچینج میں خام لوہے (آئرن اوور) کی سپلائی کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 515 ڈالر فی ٹن اور کوک کی سپلائی 3.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 2,537 ڈالر فی ٹن جبکہ کوکنگ کول کی سپلائی ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 1375یوان فی ٹن رہی۔