شوال المکرم 1442 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

83
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):شوال المکرم 1442 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزارت مذہبی امور میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے ۔