- Advertisement -
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):شوال 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس29 رمضان المبارک 1446ہجری اتوار کو شام 6 بجے ہوگا۔ یہ اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی چھت پر ہوگا جسکی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔
اس کے علاوہ زونل و ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں اور زونل ہیڈ کوارٹرز میں بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ چاند کی روئیت سے متعلق حتمی فیصلہ اور اعلان مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577320
- Advertisement -