شوال 1443 ھ( عیدالفطر ) کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار یکم مئی کو اسلام آباد میں طلب

87
The moon of Jumadi al-Thani 1445 Hijri was sighted
The moon of Jumadi al-Thani 1445 Hijri was sighted

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):شوال 1443 ھ( عیدالفطر ) کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار یکم مئی کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے ۔وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔

جبکہ زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔