شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں حکومت کے ”شوٹ ایٹ سائیٹ” کے احکامات

123
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

امپھال ۔4مئی (اے پی پی):بھارتی حکومت نے شورش زدہ ریاست منی پور میں شوٹ ایٹ سائیٹ کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ بھارتی فوج اور آسام رائفلز ریاست میں لیگ مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشیدگی کو قابو کیلئے ریاست بھرمیں کرفیو اور سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ ریاستی حکومت نے بدھ کو پانچ دن کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی ریاست میں معطل کر دی تھیں۔

شمال مشرقی ریاست میں ہوائی جہاز کے ذریعے اضافی ہندوستانی فوج اور پیراملٹری فورسز کے دستوں کو بھیج دیا گیاہے اور موجودہ صورتحال کے پیش نظرریاستی حکومت نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، سب ڈویژنل مجسٹریٹس اور تمام ایگزیکٹو مجسٹریٹس کو انتہائی صورتحال میں "دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات” جاری کرنے کا اختیار دیاہے۔

بھارت کے ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ فوج اور آسام رائفلز کے اہلکار ضلع چورا چند پور کے علاقوں کھوگا، تمپا اور خوماجنبا ، امپھال مغربی ضلع کے علاقے منتری پوکھری، لمفیل، اور کویرنگی کے علاقوں اور کاکچنگ اضلاع میں سوگنو میں فلیگ مارچ اور فضائی جاسوسی کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق کئی اضلاع میں جھڑپوں، حملوں اور آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔