شورش میں جکڑا فغانستان اور بدمعاشی پر بضد بھارت جنوبی ایشیا میں فساد کے نئے الائو روشن کریں گے،پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی

49

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ شورش میں جکڑا ہوا فغانستان اور بدمعاشی پر بضد بھارت جنوبی ایشیا میں فساد کے نئے الائو روشن کریں گےجن کی تپش بحر اوقیانو س کے پار بھی محسوس کی جائے گی۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لازم ہے کہ عدل و اصول کو عالمی صف بندی کا پیمانہ بنایا جائے اور پٹھو پالنے کی بجائے فتنہ پرور ریاستوں کو لگام ڈال کر عالمی امن کو محفوظ بنایا جائے۔