شورکوٹ۔ 15 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب سیکرٹری محکمہ اوقاف حکومت پنجاب سید طاہر رضا بخاری کی ہدایت پر جامع مسجد وقف یاسینی کوٹ لال وریام والا میں نماز استتقاء ادا کی گئی۔ نماز استتقاء جمعہ کی نماز کے بعد ادا کی گئی، قائم مقام امام حافظ محمد وارث سپرا نے نماز استتقاء پڑھائی ۔اس موقع پر پنجاب بھر میں جاری سموگ کے خاتمے سمیت ملکی سلامتی،بارش اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔