شورکوٹ،قتل میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

96

شورکوٹ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):شورکوٹ پولیس نے قتل میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ایس ایچ او شورکوٹ فیصل رزاق کاہلوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیت گینگ کے چار ممبران سمیت قتل میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان گرفتارملزمان کے قبضہ سے چار عدد پسٹل اور دس لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد قتل کے مقدمے میں مطلوب پانچ اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کر لئے گئے۔

گینگ کے سرغنہ ماجد، ہمراہی ملزمان فخر عباس خادم عرف سونی، گینگ نمبر دو رابری گینگ سرغنہ قیصر ملکانہ فخر عباس انصر سکنہ 28 گھگھ خانیوال شامل ہیں۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ فیصل ررزاق کاہلو اور ان کی ٹیم کے افسران جن میں اے ایس ائی ملک منظر اے ایس آئی صدام حسین، ایس ائی رانا فقیر احمد، اے ایس ائی اعجازکھارا، اے ایس ائی مہر مظفر خان سیال شامل ہیں ان کو شاباش دی ۔

ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ شورکوٹ سرکل شورکوٹ میں کسی بھی چور ڈکیت کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔