شورکوٹ ۔ 31 مئی (اے پی پی):مقامی کالج گوجرہ روڈ جھنگ کے زیر اہتمام "انسداد تمباکو نوشی” کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور آ گاہی واک انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں پرنسپل پروفیسر محمد رحمان،پروفیسر جہانزیب انجم،پروفیسر میاں حسن شہزاد،پروفیسر اویس حسن اور پبلک ریلیشن آ فیسر مہر محمد ریاض نول سمیت بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
پرنسپل پروفیسر محمد رحمان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے” منایا جا رہا ہے، "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے” منانے کا مقصد عام لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور اس کاروبار سے وابستہ کاروباری اداروں کی ماحول دشمن سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔
صحت مند ماحول اور زندگی لوگوں کا حق ہے اور آئندہ نسلوں کی ضرورت ہے.پاکستان میں موجود یوتھ کی زیادہ تر سموکنگ کی طرف رجحان پایا جارہا ہے اور وہ بچے اسے بطور فیشن لیتے ہیں جبکہ انہیں نہیں پتہ کہ مستقبل میں ان کی صحت پر کیا اثرات ہونگے اس وقت یوتھ کو آ گاہی دینے کی اشد ضرورت یے کیونکہ ان کو نہیں پتہ کہ معاشی طور پر اور فزیکل ہیلتھ پر کیا نقصانات ہیں اور مستقبل میں ان کو کون کون سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا
تمباکو نوشی سے کینسر،دل کی امراض،سانس کی بیماریاں وغیرہ لاحق ہو تی ہیں سیمینار سے پروفیسر جہانزیب انجم ،مہر محمد ریاض نول اور بچوں نے بھی انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے نقصانات اور بیماریوں کے حوالے سے گفتگو کی سیمینار کے اختتام پر آ گاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور بچوں نے انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر محمد رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو نوشی اب محض ایک ذاتی عادت نہیں رہی بلکہ یہ ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بن چکا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603828