شورکوٹ۔ 28 نومبر (اے پی پی):گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت توسیع مرکز وریام والا کے زیرِ اہتمام یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں کثیر تعداد میں گندم کے کاشتکاروں نے شرکت کی گندم کی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے لیے شورکوٹ کے نواحی گاؤں موضع جلہ بھروآنہ (قائم بھروآنہ) ڈیرہ چوہدری جاوید اقبال ولد نواب دین کے ڈیرہ پر یوم کاشتکاران کا منعقد کیا گیا یوم کاشتکاران میں اعجاز صالح اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ ،میڈم سدرہ حنیف زراعت آفیسر توسیع مرکز وریام والا ،
مہر محمد سرور زراعت آفیسر توسیع مرکز شورکوٹ مہمان خصوصی محمد آصف معاویہ سیال نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر سرور زراعت آفیسر توسیع شورکوٹ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کاشتکاروں کی فلاح کے لئے بنائی گئی سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور گندم کی بحالی کے بارے بھی حکومتی اقدامات کے بارے میں بتایا مزید سموگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں یہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بنتی ہے اور قانوناً جرم ہے اعجاز صالح اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق تفصیل سے بیان کیا اس ضمن میں انہوں نے کاشتکاروں سے گزارش کی کہ وہ محکمہ زراعت توسیع کے عملے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے زرعی مشاورت حاصل کریں اور اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنائیں مزید بتایا کہ گندم کی کاشت جلد ازجلد مکمل کریں اور سفارش کردہ بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں گندم کی فصل کو ملکی معیشت میں اہم مقام حاصل ہے۔