شورکوٹ۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیاہے۔ انہوں نے یونین کونسل کوٹ لکھنانہ کی نواحی بستی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔انسداد پولیو مہم 3 فروری سے 7 فروری تک جاری رہے گی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، جس میں 2343 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس ضمن میں محکمہ ہیلتھ قطرے پلانے کا ہدف سو فیصد مکمل کرنے سمیت پولیو ٹیموں کی ٹریننگ اور دیگرتمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی موثرمانیٹرنگ،سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اورہیلتھ ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔