شورکوٹ ، محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پنجاب بنک کے تعاون سے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا

111
کسان دوست ویژن کے تحت حافظ آباد میں بھی کسان کارڈ کا اغاز کر دیا گیا
کسان دوست ویژن کے تحت حافظ آباد میں بھی کسان کارڈ کا اغاز کر دیا گیا

شورکوٹ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):تحصیل شورکوٹ میں بھی محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پنجاب بنک کے تعاون سے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ۔

ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی کے زمینداروں کو کسان کارڈ دیئے جائیں گے جس کا باقاعدہ طور پر کاؤنٹر قائم کر دیا گیا جہاں سے زمیندار آ کر اپنا کارڈ وصول کریں گے جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت اعجاز صالح نے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ حکومت کا احسن اقدام ہے اس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا کسان کارڈ پر کسان ڈیڑھ لاکھ روپے تک بیج اور زراعت کی دیگر اشیا خرید سکتے ہیں اور کسان کارڈ پر زرعی اشیا بغیر سود کے خرید کر سکتے ہیں ۔