شورکوٹ کا سپوت وزیرستان میں ملک دشمنوں کی دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

95

شورکوٹ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):شور کوٹ کے ایک اور جوان نے اپنی جان کو جان افریں کے سپرد کر دیا۔شورکوٹ کا ایک اور سپوت اثمار مرتضیٰ وزیرستان میں ملک دشمنوں کی دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔شہید جوان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر شورکوٹ میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

پاکستان آرمی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔نائیک اثمار مرتضی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔