شوکت ترین نےآخر کار 20 ہزار ارب روپے کاقرضہ لینے کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب

120

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے چار سال کی حکومت میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا جو پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‏عمران صاحب کا آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ ڈالر 115 سے 189 روپے پر لے جانے، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاوہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔