شوکت ترین کی مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایف بی آر کی جانب سے محصولات اکٹھا کرنے میں 30 فیصد اضافہ پرقوم کو مبارکباد

45

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایف بی آر کی جانب سے محصولات اکٹھا کرنے میں 30 فیصد اضافہ پرقوم کومبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنی ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر نے ہدف سے 240 ارب روپے زائدمحصولات حاصل کئے ہیں اور پہلی بار محصولات میں 30 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ اسی رفتار سے ہم جاری مالی سال کے اختتام تک 6100ارب روپے ہدف ان شاءاللہ حاصل کریں گے