شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایف بی آر نے 619ارب روپے کا اضافی ٹیکس عائد کیا، شہزاد اکبر

41

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایف بی آر نے 619ارب روپے کا اضافی ٹیکس عائد کیا جبکہ سٹہ بازوں پر 13.8ارب روپے کا اضافی ٹیکس لاگو ہوا ۔

علاوہ ازیں سی سی پی نے 74ارب روپے جرمانہ بھی لگایا ۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ تمام ریکوری شوگر کمیشن کے رپورٹ کے بعد ممکن ہوئیں، اسی طرح کسانوں کی سالوں سے رکی ادائیگیاں بھی مل مالکان سے کروائی ۔