ٹنڈومحمدخان ۔ 15 نومبر (اے پی پی):شوگر کے عالمی دن کے حوالے سے انڈس میڈیکل کالج کی جانب سے واک و سیمینار کا انعقاد کیا گیا، آغا خان یونیورسٹی کے ماہر شوگر پروفیسر ڈاکٹر کمال، ڈاکٹر عائشہ شیخ، پروفیسر آف میڈیس غلام مصطفیٰ بلوچ، انڈس میڈیکل کالج کے ڈاکٹر افروز میمن، ڈاکٹر شبیر میمن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ شوگر کا مرض سندھ سمیت دنیا بھر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،
جس کی بنیادی وجہ ہماری روز مرہ کی خوراک ہے، ان کا کہنا تھا کہ دور جدید میں محنت مشقت کے بجائے مشینری کا کیا جارہا ہے، جس کے باعث انسانی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے، انسانی زندگی میں شوگر سمیت دیگر بیماریوں کی بنیادی وجہ انسانی کام کے بجائے مشینری کے زریعے کام کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شوگر خون میں گلوکوز بڑھنے کے باعث پھیلتی ہے، جس کے باعث انسانی صحت متاثر ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوگر کے مرض کے باعث انسانی مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے، جس کے باعث انسانی جسم میں مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں، جو کہ صحت کی تباہی کا باعث بنتی ہیں، انہوں نے شوگر کے مرض پر قابو پانے کے لئے خوراک پر کنٹرول کا مشورہ دیا