شوگر کے موثر علاج کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مریم نواز

75
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی بہاوالدین زکر یا یونیورسٹی آمد، ہونہار طلبہ میں سکالر شپ چیک تقسم کئے

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شوگر کے موثر علاج کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک امرہے۔جمعرات کے روزذیابیطس سے آگاہی کے عالمی دن پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، اس منصوبے کا آغاز صوبہ بھرمیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی، ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے،شوگر کے موثر علاج اور مزید آگاہی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے، حکومت پنجاب منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پیز کے مطابق انسولین فراہم کرے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیشِ نظر ہمیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی،متوازن غذا اور صحت بخش طرز زندگی اپنا کر ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔