26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینشپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے...

شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے،وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انوار چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے،پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغازہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی۔ یہ پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے کا یہ نادر موقع ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو شعبے کی ازسرنو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں