25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںشکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی...

شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

- Advertisement -

شیخوپورہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع شیخوپورہ میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سیوریج ، ریونیو ، صفائی ستھرائی و دیگر عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک تمام ضلعی افسران عوامی مسائل سن رہے ہیں ، عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا

- Advertisement -

شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ، اوپن ڈور پالیسی کے مطابق میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589264

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں