شکیب الحسن کی دورہ بھارت میں شرکت مشکوک

64

ڈھاکہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی بھارت کے ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی، بنگلہ دیشی آل رائونڈر گزشتہ ہفتے کھلاڑیوں کی ہڑتال کی وجہ سے تین دن کے پریکٹس سیشن میں ایک دن ہی شرکت کر سکے تھے۔ شکیب الحسن کی عدم شرکت کی وجہ سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھارت روانگی سے صرف ایک ہی روز قبل اپنے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کرئے گا جبکہ ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے چیئرمین کرکٹ اپریشن اکرم خان نے کہا ہے کہ شکیب الحسن کے متبادل کھلاڑی کے لئے سلیکشن کمیٹی اور کوچ سمیت بورڈ کے دیگر اعلی حکام نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔.