شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کردیا گیا

60

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کردیا گیا ،اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکیورٹی سٹاف بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود رہا۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پانچ روز کیلئے پرول پر رہا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماو ¿ں کو بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جمعہ سے پانچ روز کے لیے پرول پر رہا کیا گیا۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی جمعہ سے یکم دسمبر تک ہوگی ، پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت اپوزیشن رہنماوں کی رہائی کی اجازت دی۔قبل ازیں پنجاب کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دی۔ محکمہ داخلہ نے تھروسرکولیشن کابینہ سے منظوری لی، مسلم لیگ ن نے پیرول پر دوہفتے کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔