اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی کے ضامن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور نواز شریف کو ملک واپس لائیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی اور طبی بنیادوں پر بیرون …
شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے ضامن کی حیثیت سے ذمہ داری پوری کریں اور نواز شریف کو واپس لائیں، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی کے ضامن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور نواز شریف کو ملک واپس لائیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی اور طبی بنیادوں پر بیرون ملک جانے دیا گیا تھا جنہیں اخلاقی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 2001 میں ایک حلفیہ بیان پر دستخط کرنے کے بعد ملک سے گئے مگر اس مرتبہ وہ چکمہ دے کر گئے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔







