شہباز شریف کا سمندری طوفان سے ہونے والے جانی نقصان پر امریکی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت

138

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان ایان سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر امریکی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ طوفان ایان سے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر دکھ ہے ہمارے احساسات اور نیک تمنائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔