لاہور۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد دی ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کو بھی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی ۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔