شہباز شریف کا وادی نیلم میں سیاحوں کو پیش آنے والے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

241
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے وادی نیلم میں سیاحوں کو پیش آنے والے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بے حد دکھ ہے۔وزیراعظم نے مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔