23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہباز شریف کی پشین دھماکا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی...

شہباز شریف کی پشین دھماکا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت

- Advertisement -

لاہور۔7فروری (اے پی پی):مسلم لیگ( ن ) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پشین میں حلقہ پی پی۔47میں انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔

بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں محمد شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انتخابی امیدواروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،دہشت گرد اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کر کے الیکشن کے عمل کو روک سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان کا مقصد صر ف ملک میں انتشار پھیلا کر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔

- Advertisement -

محمد شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جا ئے اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں