شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،سینیٹر شیری رحمن

68
زیادہ گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بند رکھا گیا۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے، ان پر تشدد ثابت نہیں ہوا، اگر تشدد ہوا بھی ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فاشسٹ جماعت ہے،

انہیں شور شرابہ کرنے کی بجائے ہماری بات بھی سننی چاہیے، ان کے دور میں مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں ڈالا گیا، ہمارا تشدد کی تائید کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔