شہداءاور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگا دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءاور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگا دیں گے۔ہفتہ کوفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم ہر قیمت …

راولپنڈی ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءاور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگا دیں گے۔ہفتہ کوفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم ہر قیمت پر مادر وطن کی دفاع و سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔آرمی چیف نے پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے جوانوںاور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بوکھلاہٹ کی شکار ملک دشمن قوتوں کی دم توڑتی ہوئی کوشش ہے جبکہ پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب گامز ن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عالمی برادری کیلئے علاقائی امن کی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے کا اہم موقع ہے۔

مزید خبریں