شہداءپولیس قوم کا فخر ہیں، قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صوبائی وزیر قانون

50
شہداءپولیس قوم کا فخر ہیں، قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صوبائی وزیر قانون
شہداءپولیس قوم کا فخر ہیں، قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صوبائی وزیر قانون

راولپنڈی۔13مارچ (اے پی پی):وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے شہداءپولیس قوم کا فخر ہیں ،شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں،پولیس افسران کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کرنا قابل ستائش ہے،شہیدکے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو شہید انسپکٹر میاںمحمد عمران عباس کے گھراظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر قانون پنجاب نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورشہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،اس موقعہ پر آرپی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اوردیگر سینئر افسران موجود تھے ۔وزیر قانون پنجاب نے شہید انسپکٹر کے بچوں سے بات چیت کی اورکہاکہ آپ ایک عظیم والد کے بچے ہیں ۔