اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیر زادہ نے کہاہے کہ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،شہداء جان کی قربانی دیکر وطن عزیز کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو شہید سپاہی اسد اللہ کے گھر آمد کے موقع پر کیا، وفاقی وزیر نے شہید کے والد اور دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سپاہی اسداللہ نے 9 جون کو لکی مروت میں دہشت گردوں سے جانفشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔