شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اتحاد کلب اور گٹی اکیڈمی کلب ٹیموں کی کامیابی

97
Hockey tournament
Hockey tournament

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اتحاد کلب اور گٹی اکیڈمی کلب ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ زرعی یونیورسٹی گرائونڈ، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ اتحاد کلب میں فرینڈز کلب صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

دوسرے میچ میں گٹی اکیڈمی نے اولکھ کلب کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔میچ کے مہمانِ خصوصی محمد شاہد انٹرنیشنل کوچ واپڈا تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی اور سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ راؤ سلیم ناظم اورآرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔