شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں چوہدری کارپوریشن کلب اور ایم ایچ عاطف اکیڈمی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

56
گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں چوہدری کارپوریشن کلب اور ایم ایچ عاطف اکیڈمی نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کر لیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی رائو سلیم ناظم، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی، نیشنل کھلاڑی طارق وسیم سابق نیشنل، سی ای او فیض کارگو بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی ہاکی گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چوہدری کارپوریشن کلب نے اتحاد کلب کو پنالٹی سٹروکس پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے میچ میں ایم ایچ عاطف اکیڈمی نے ایس ایس کلب کو 0کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امپائرنگ کے فرائض محمد پرویز اور معظم علی نے انجام ہیں۔