شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا

68
Hockey tournament
Hockey tournament

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل)منگل کو ہوگا جس کی صدارت آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین رائو سلیم ناظم کریں گے۔

اجلاس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔ شہدائے پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 6 سے 10 ستمبر تک زرعی یونیورسٹی گراونڈ، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔