لاہور۔6جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام کسی ایک مسلک یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔اس لئے ہمیں فرقہ واریت سے گریز اور اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہے ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ واقعہ کربلا کے بعد دو ہی فرقے ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم سب حسینی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقا نے یزیدیت کو للکارا اور حق کی خاطر اپنی جان دے دی لیکن باطل کے آگے سر نہیں جھکایا۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی عظیم قربانیوں کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا۔