ملتان۔ 03 جنوری (اے پی پی):سی پی او ملتان صادق علی نے کہا ہے کہ ہمارے شہدانے ملک میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفا ظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب انسپکٹر وارث علی خان کے یوم شہادت کے موقع پر کیا۔
انہوں نے شہید سب انسپکٹر وارث علی خان کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔فاتحہ خوانی کی اور شہید سب انسپکٹر کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف، ڈی ایس پی گلگشت فیاض احمد سنپال اور ایس ایچ او تھانہ گلگشت راؤ ضیا الرحمن سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ 3جنوری 1997 کو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے گھر کے اندر سے فائرنگ کر دی ۔شہید سب انسپکٹر وارث علی خان نے جرات مندی سے منشیات فروشوں کا مقابلہ کیا اور ملک و قوم پر جان نچھاور کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔