اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں نے بارش سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
جڑواں شہروں میں بوندا باندی سے درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہریوں کو راحت ملی، لوگوں نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر اظہار تشکر کا اظہار ا اور تفریحی مقامات کے پروگرامز بھی شیئر کئے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختلف پوسٹوں میں گرمی کے زندگی پر اثرات پر روشنی ڈالی گئی کیونکہ دونوں شہروں کے بہت سے رہائشیوں کو شدید درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس نے بارش اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے والی فوٹیجز میں بہت سے لوگوں کو بارش میں نہاتے اور پارکوں و تفریحی مقامات کا رخ کرتے بھی دکھایا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رہائشیوں کی خوشی اور راحت کی پوسٹس اور اپ ڈیٹس سے بھر گیا اور انہوں نے بارش کے لیے اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔