شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

173
فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی مینز سنگلز کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

پیرس۔2جون (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ نے سپین کے الجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو شکست دے کر مینز سنگلز فرنچ اوپن کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جمعہ کو پیرس میں جاری ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپینش حریف کو 7-6, 7-6, 6-2 سے شکست دی۔ 22 مرتبہ کے گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹل ونر جوکووچ کا فرنچ اوپن کے چوتھے رائونڈ میں پولش کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاسز یا پیرو کے جان پابیلو واریلاس میں سے کسی ایک سے مقابلہ ہوگا۔

ایک دوسرے میچ میں اٹلی کے لورینزو سونیگو نے روس کے ساتویں سیڈ آندرے روبلیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ آندرے ابتدائی دو سیٹس میں کامیابی کے بعد میچ پر اپنی گرفت قائم نہ رکھ سکے اور اگلے تینوں سیٹس میں ناکامی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔ ورلڈ نمبر48 سونیگو کا اگلے مرحلے میں 11ویں سیڈ کارن کاچانوو سے مقابلہ ہوگا۔